ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

      کیلاش مانسروور یاترا، پانچ سال کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہورہی ہے۔

کیلاش مانسرووَر یاترا، پانچ سال کے وقفے کے بعد آج سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ یاترا جو 2020 میں،  کووڈ 19 وبا کے سبب معطل کردی گئی تھی، دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ اِس سال یہ یاترا سکم میں Nathula درے اور اتراکھنڈ میں  Lipulek  درے کے راستے سے کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے مطابق امکان ہے کہ یہ یاترا جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں جاری رہے گی۔

یہ یاترا ہندوؤں، جین مت کے پیروکاروں اور بودھ مت کے ماننے والوں کے لیے گہری روحانی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ  کیلاش پربت کو شیو کی رہائش گاہ خیال کیا جاتا ہے۔

سکم حکومت نے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بلند مقامات کے ماحول سے ہم آہنگی کے مراکز سمیت بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی ہے۔x