کیرالہ کے Alappuzha ضلعے میں، Avian Flue کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے سخت اقدام کیے گئے ہیں۔ پُنے کہ Virology کے قومی ادارے کو نمونے بھیجنے کے بعد، ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی اور اِس بیماری پر قابو پانے کے اقدامات فوری طور پر شروع کردیے گئے ہیں۔
جہاں Avian FLue پایا گیا ہے اُس کے ایک کلو میٹر کے دائرے میں، مرغے مرغیوں کو مارنے کا حکم دیا گیا ہے اور پچھلے دو دن میں تقریباً 28 ہزار مرغے مرغیوں کو مارا جاچکا ہے۔
Allappuzha ضلعے میں، پرندوں کی اِس بیماری Avian Flue کی روک تھام کے اقدامات کے طور پر صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا ہے اور جن جگہوں پر مرغے مرغیوں کو مارا گیا ہے، وہاں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔ تین مزید جگہوں سے مردہ پرندوں کے نمونے اِکٹھا کرکے جانچ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔ اِسی دوران، اِس بیماری کی وجہ سے مرغے مرغیوں کی فروخت پر بندشیں عائد کردی گئی ہیں۔ کیرالہ ہوٹل اور ریستوراں ایسوسی ایشن نے آج پورے ضلعے میں ہوٹل اور ریستوراں بند کردیے ہیں۔