December 12, 2025 10:15 AM | Kerala Film Festival

printer

کیرالہ کا 30 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFK آج سے ترواننت پورم میں شروع ہوگا۔ فیسٹول کی شروعات Annemarie Jacir کی فلم Palestine 36 سے ہوگی۔

کیرالہ کا 30 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFK آج سے ترواننت پورم میں شروع ہوگا۔ فیسٹول کی شروعات Annemarie Jacir کی فلم Palestine 36 سے ہوگی۔ Palestine 36 فلم کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے اور اِس فلم نے ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین فلم کا خطاب جیتا ہے۔ کیرالہ کے 30 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFK کا انعقاد کرنے والی کیرالہ ریاستی چَل چِتر اکیڈمی نے بتایا کہ 12 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہنے والے 8 روزہ فیسٹول کے دوران ہم عصر اور تاریخی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ موریطانیہ کے فلم ساز اور افریقی سنیما کی بااثر آواز عبدالرحمان Sissako کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا جانا اس ایڈیشن میں سب کی توجہ کا مرکز رہے گا۔

اگلے 8 دن تک ترواننت پورم فلم فیسٹول کے خُمار میں ڈوبا رہے گا۔ اس دوران 19 دسمبر تک 26 زُمروں میں     82 ممالک کی 206 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ آج مختلف مقامات پر 11 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ بین الاقوامی مسابقہ آرائی کے زمرے میں آج مختلف ممالک کی پانچ فلمیں دکھائی جائیں گی، جو Suvarna Chakoram اور Rajata Chakoram کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ  کررہی ہیں۔