کیرالہ میں Amoebic Encephalitis کے سبب ایک اور موت کی تصدیق ہوئی ہے جو دماغ کا ایک جان لیوا انفیکشن ہے۔ مریض کا تیروآننت پورم میڈیکل کالج اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ اس وقت اسی اسپتال میں 17 مریضوں کا اِسی مرض کا علاج کیا جارہا ہے۔ یہ مرض آلودہ پانی میں پائے جانے والے زندہ Amoebae کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ مہینے میں ریاست میں اِس بیماری سے 15 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے صحت محکمے نے احتیاطی اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ لوگوں کو صرف کلورین والا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور گندے تالابوں اور آبی ذخائر میں نہانے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔
Site Admin | October 13, 2025 9:36 PM
کیرالہ میں Amoebic Encephalitis کے سبب ایک اور موت کی تصدیق ہوئی ہے جو دماغ کا ایک جان لیوا انفیکشن ہے