December 13, 2025 9:43 PM

printer

کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن UDF نے پوری ریاست میں بلدیاتی انتخابات میں بڑھوتری حاصل کی ہے

کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن UDF نے پوری ریاست میں بلدیاتی انتخابات میں بڑھوتری حاصل کی ہے۔ BJP کی قیادت والی NDA نے بھی، خاص طور پر ریاستی راجدھانی تھیرواننتھا پورم میں نمایاں پیشرفت درج کی ہے۔ البتہ حکمراں CMP کی قیادت والی LDF اپنی سابقہ کارکردگی حاصل نہیں کرسکی اور بہت سے بلدیاتی حلقوں کے نتائج UDF اور NDA کے حق میں گئے ہیں۔ ان نتائج کی ایک نمایاں بات یہ ہے کہ NDA نے تھیرواننتھا پورم کارپوریشن میں جیت حاصل کی۔ اتحاد نے 101 رکنی کونسل میں پچاس سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ بلدیاتی اداروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے قابل ہوگئی ہے جو کہ سابقہ مدت میں LDF کے تحت تھا۔
اسی دوران، یو ڈی ایف 367 گرام پنچایتوں میں، جبکہ ایل ڈی ایف 234 گرام پنچایتوں میں اکثریت کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔
ریاستی راجدھانی تھیروننتھا پورم میں NDA کی تاریخی کارکردگی کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں انتہائی اہم پیشرفت ہے۔ اس نے تھیروننتھا پورم کارپوریشن کی 101 سیٹوں میں سے پچاس سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ اب BJP ریاست میں اپنا پہلا میئر بنانے کیلئے تیار ہے۔دیگر میونسپل کارپوریشنوں میں کانگریس کی قیادت والے UDF نے کوزی کوڈ کے علاوہ دیگر پنچایتوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ UDF نے بھی گرام پنچایتوں، بلاک پنچایتوں اور میونسپلٹیوں میں واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ اسی دوران، NDA نے پنچایتوں اور میونسپلٹیوں میں اپنی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ اُس نے بنیادی سطح پر اپنی گرفت میں قابل ذکر توسیع کی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔