July 31, 2025 3:37 PM

printer

کیرالہ میں موٹر کشتیوں کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے پر عائد 52 دن سے جاری پابندی آج رات ختم ہورہی ہے

کیرالہ میں موٹر کشتیوں کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے پر عائد 52 دن سے جاری پابندی آج رات ختم ہورہی ہے اور ماہی گیر پھر سے سمندر میں اترنے کیلئے زور و شور سے تیاری کررہے ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے…              VC – M. Smithy

کیرالہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور ریاست کے ساحل پر بڑی کشتیوں سے ماہی گیری پر عائد پابندی ختم ہوجانے کے بعد، ماہی گیروں کو امید ہے کہ اب وہ بڑی مقدار میں مچھلیاں پکڑ سکیں گے۔ مچھلیوں کی افزائشِ نسل کے موسم کے دوران، بحری وسائل کے تحفظ کے مقصد سے، موٹر سے چلنے والی کشتیوں کے ذریعہ ماہی گیری پر پابندی لگادی جاتی ہے۔ جمعرات کی آدھی رات کو کیرالہ کے سمندری پُل ماہی گیروں کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ کولّام، کوچی، کوزی کوڈ اور اطراف کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کی سینکڑوں کشتیاں پوری تیاری کے ساتھ اجازت ملنے کی منتظر ہیں اور پوری ساحلی پٹّی اس وقت سرگرم ہوگئی ہے۔

تھرووننتھاپورم سے M.Smithy کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……