کیرالہ میں شدید بارش ہورہی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آنے والے دنوں میں دور سے دور تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی ضلعوں میں بارش سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ آج 11 ضلعوں کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رات کے وقت سفر کرنے اور پہاڑی علاقوں میں سیاحت پر بندشیں لگادی گئی ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے بہت سی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ملاپورم سے کاسرگوڈ تک 5 ضلعوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کیرالہ، کرناٹک، لکشدیپ ساحلوں کے نزدیک مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔×
Site Admin | June 16, 2025 9:49 AM | Kerala Rain
کیرالہ میں شدید بارش ہورہی ہے۔
