ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 16, 2025 9:44 AM | Sabarimala

printer

کیرالہ میں سبریمالا مندر کو سالانہ Mandala-Makaravilakku یاترا سیزن کیلئے آج شام کھولا جائے گا۔

کیرالہ کے مشہور سبریمالا Ayyappa مندر کو آج مقدس Mandala-Makaravilakku یاترا سیزن کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پہاڑی پر واقع یہ مندر آشیرواد اور روحانی تجربہ حاصل کرنے کے خواہاں لاکھوں عقیدتمندوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں اب حتمی تیاریاں جاری ہیں۔

سبریمالا مندر کو آج شام دو ماہ طویل Mandala-Makaravilakku سالانہ یاترا سیزن کیلئے کھول دیا جائے گا۔ یاترا کل ملیالم مہینے Vrischikam کے آغاز کے ساتھ شروع ہوگی۔ قطار کا ورچوئل نظام فعال ہے اور اسپاٹ بکنگ کاؤنٹر مکمل طور پر تیار ہیں۔ خوش اسلوبی کے ساتھ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کو یقینی بناتے ہوئے ہر روز، 90 ہزار  درشن سلاٹس دستیاب ہوں گے، جن میں سے 70 ہزار آن لائن بکنگ جبکہ 20 ہزار اسپاٹ بکنگ کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ پمپا سے Sannidhanam تک ٹریکنگ کے راستے پر صحت، پینے کے پانی اور صفائی کی سہولتوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔   پولیس، Devaswom کا عملہ اور رضاکاروں نے اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

Manadala پوجا 27 دسمبر کو ہوگی، جبکہ Makaravilakku فیسٹیول 14 جنوری کو منایا جائے گا۔