August 20, 2025 2:42 PM

printer

کیرالہ میں بھارتی فوج کی مدراس ریجیمنٹ کی ”ویر یاترا بائک ریلی“ جاری ہے

کیرالہ میں بھارتی فوج کی مدراس ریجیمنٹ کی ”ویر یاترا بائک ریلی“ جاری ہے۔ مدارس ریجیمنٹ کے قیام کے 250 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جارہی اِس ریلی میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے ذریعے روایت اور جدت طرازی کے امتزاج کی نمائش کی جارہی ہے۔ کیرالہ اور تمل ناڈو کے 23 مقامات پر رُکتے ہوئے یہ ریلی 1 ہزار 359 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ بائک ریلی کا مقصد سابق فوجیوں کو شامل کرتے ہوئے بھائی چارے، احترام اور تشکر کے جذبے کو تقویت دینا ہے۔