کیرالہ میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کے ایک حصے کے طور پر سماعت کیلئے نوٹس جاری کرنے کاعمل جاری ہے۔ ووٹروں کی فہرست کے مسودے کو جاری کئے جانے کے بعد نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔
نظرثانی کے عمل میں درخواست کی خاصی تعداد اب تک موصول ہوچکی ہے۔ انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت کے بعد سے ایک لاکھ 21 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں مختلف اپ ڈیٹس اور فہرستوں میں اصلاح کی درخواست کی گئی ہے۔ اِن میں سے 96 ہزار 785 درخواستیں پہلی مرتبہ ووٹر بننے والوں کی شمولیت کے متعلق داخل کی گئی ہیں، جو 18 برس کے ہوگئے یا ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں نام منتقل کئے جانے سے متعلق ہیں۔ اِس کے علاوہ، 24 ہزار 772 درخواستیں اُن بھارتی شہریوں کی جانب سے موصول ہوئی ہیں، جو بیرونِ ملک رہ رہے ہیں اور جنھوں نے انتخابی فہرستوں میں اپنے ناموں کی شمولیت کی درخواست کی ہے۔ایک اور قابل ذکر تعداد اُن 444 درخواستوں کی ہے جو ووٹروں کی فہرست سے اپنے نام ہٹائے جانے کیلئے داخل کی گئی ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ریکارڈ صاف اور اَپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں۔
Site Admin | January 2, 2026 9:42 PM
کیرالہ میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کے ایک حصے کے طور پر سماعت کیلئے نوٹس جاری کرنے کاعمل جاری ہے