January 2, 2025 9:53 PM

printer

کھیل کود کے قومی انعامات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈی گوکیش، منوبھاکر، ہرمن پریت سنگھ اور پروین کمار کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ دیا گیا ہے

آج کھیلوں کے قومی ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شطرنج کے عالمی چمپئن ڈی گوکیش، پیرس اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی منوبھاکر، بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرس پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔32 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ اِن میں ایتھلیٹک جیوتی Yarraji اور Annu Rani، مکّے باز نیتو اور Saweety، شطرنج کے کھلاڑی وَنتیکا اگروال، ہاکی کے کھلاڑی salima ابھیشک، سنجے، جَرمن پریت اور سُکھجیت شامل ہیں۔پیرا تیر انداز راکیش کمار، پیرا ایتھلیٹ پریتی پال، جیون جی، اجیت سنگھ اور سچن کھلاڑی کو بھی ارجن ایوارڈ دیا جائے گا۔ حکومت نے مختلف کھیلوں کے کوچ کو بھی ارجن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس ماہ کی 17 تاریخ کو راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، انعام یافتگان کو ایوارڈ پیش کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔