April 2, 2025 3:14 PM

printer

کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر منسکھ مانڈویا نے ملک کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’ملک پہلے‘ جذبے کے ساتھ کام کرے۔

کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر منسکھ مانڈویا نے ملک کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’ملک پہلے‘ جذبے کے ساتھ کام کرے۔ وہ آج نئی دلی میں وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ملک کے نوجوان بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس دو روزہ تقریب کا مقصد وکست بھارت ہے، جس میں نوجوانوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ ملک کے 300 اضلاع سے اِن نوجوانوں کو منتخب کیاگیا ہے اور یوتھ پارلیمنٹ ملک کے جمہوری نظام اور مزاج کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی۔