کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2025، اس سال نومبر میں راجستھان کے جے پور میں منعقد ہوں گے

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2025، اس سال نومبر میں راجستھان کے جے پور میں منعقد ہوں گے۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بتایا کہ اِس سال کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں 200 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے 4 ہزار سے زیادہ کھلاڑی 20 کھیلوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ جناب مانڈویہ نے کہا کہ یونیورسٹی گیمز اَنڈر-25 کھلاڑیوں کیلئے ہوں گے اور ان کا انعقاد اس سال مئی کے مہینے میں بہار میں ہوئے اَنڈر-18کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے بعد ہورہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔