کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں، مہاراسٹر، سونے کے 27 اور چاندی کے22 تمغوں سمیت کُل76 تمغے حاصل کرکے، پہلے مقام پر ہے۔ کرناٹک دوسرے مقام پر ہے۔ اُس نے سونے کے 14 اور چاندی کے 19 تمغوں سمیت کُل 39 تمغے حاصل کئے ہیں جبکہ راجستھان تمغوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ آج ان کھیلوں کا آٹھواں دن ہے۔ آج مختلف مقامات پر مکّے بازی، کُشتی، یوگ آسن اور تلوار بازی جیسے کئی مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ آج ہی گتکا کے بعد دوسرے مارشل آرٹ کھیل Kalari- Payattu بھی شروع ہوگئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگارنے خبردی ہے کہ ہاکی مقابلے میں راج گیر اسپورٹس کمپلیکس میں جبکہ فٹ بال کے میچ بیگوسرائے میں کھیلے جارہے ہیں۔
ساتویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں میزبان ریاست بہار نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ Sepak-Takraw مقابلوں میں مزید دو تمغے حاصل کرکے، اس زمرے میں مجموعی چمپین بن گیا ہے۔ اس زمرے میں بہار نے سونے کا ایک اورچاندی کے پانچ تمغوں سمیت کُل سات تمغے حاصل کئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، بہار کُل 17 تمغے جیت کر، پندرہویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
ان کھیلوں میں شرکت کرنے والی مختلف ریاستوں نے ابھی تک کئی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔