کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 آج اختتام پذیر ہوجائیں گے۔ اِن کی اختتامی تقریب شام ساڑھے چھ بجے پٹنہ کے Kankarbagh میں پاٹلی پُتر اسپورٹ کمپلیکس میں ہوگی۔ یہ کھیل کود مقابلے اس ماہ کی 4 تاریخ کو شروع ہوئے تھے۔ مہاراشٹر 149 تمغوں کے ساتھ اِن مقابلوں میں سرفہرست رہا، اُس نے سونے کے 56 اور چاندی کے 43 تمغے حاصل کئے۔ ہریانہ سونے کے 33 تمغوں سمیت 107 میڈلز کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا، راجستھان سونے کے 22 تمغوں کے ساتھ 55 میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن پر رہا۔×
Site Admin | May 15, 2025 3:55 PM
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 آج اختتام پذیر ہوجائیں گے