May 14, 2025 9:26 AM

printer

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر 120 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر 120 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے
کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے دسویں دن مہاراشٹر نے تمغوں کی تعداد میں سو کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ 120 تمغوں کے ساتھ مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اِن میں سونے کے 46 اور چاندی کے 38 تمغے شامل ہیں۔ 42 تمغوں کے ساتھ راجستھان دوسرے نمبر پر ہے، جس میں سونے کے 19 اور چاندی کے 9 تمغے جیتے ہیں۔ سبھی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہریانہ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ کرناٹک چوتھے نمبر پر ہے۔ ہریانہ نے مجموعی طور پر 57 تمغے جیتے ہیں جس میں سونے کے 17 اور چاندی کے 13 شامل ہیں۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمس بہار 2025، کَل اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے دوران پاٹلی پُتر اسپورٹ کمپلیکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں کئی ریکارڈ ٹوٹے۔ دوڑ لگانے والے اترپردیش کے کھلاڑی قادر خان نے اپنے پہلے کھیلو انڈیا مقابلوں میں 400 میٹر دوڑ کے دوران 47 اعشاریہ تین چار سیکنڈ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وہیں مہاراشٹر کے ادتیہ پِسال اِن کھیلوں میں سب سے تیز دوڑنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 10 اعشاریہ چھ دو سیکنڈ کی ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
راج گیر میں ہوئے ہاکی فائنل میں اوڈیشہ نے دلچسپ شوٹ آؤٹ مرحلے میں جھارکھنڈ کو شکست دی اور تین-ایک سے مقابلہ جیت کر لڑکیوں کا سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔