کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں راجستھان کے کھلاڑیوں نے آج سائیکلنگ ٹائم ٹرائل زمرے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔لڑکوں کی30 کلومیٹر سائیکل ریس زمرے میں راجستھان کے کھلاڑیوں نے سبھی تمغے اپنے نام کئے۔ اِسی طرح لڑکیوں کی20 کلومیٹر سائیکل ریس میں راجستھان کی مَنجو چودھری نے سونے کا تمغہ جیتا اور اُن کی ساتھی کھلاڑی رُکمنی نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ آج کی اس زبردست کارکردگی کے بعد راجستھان، کرناٹک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 35 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اِن میں سونے کے 26 اور چاندی کے 8 تمغے شامل ہیں۔فی الحال کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر پہلی پوزیشن پر ہے۔
Site Admin | May 13, 2025 9:23 PM
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں راجستھان کے کھلاڑیوں نے آج سائیکلنگ ٹائم ٹرائل زمرے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا