کھیلو انڈیا گیمس 2025 آج شام بہار کے پٹنہ میں پاٹلی پُتر اسپورٹ کامپلیکس میں رنگا رنگ اور انتہائی شاندار تقریبات کے ساتھ شروع ہوں گے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور کھیلو کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ یہ کھیل کود مقابلے 15 مئی تک جاری رہیں گے، جہاں 18 سے کم عمر کے زمرے میں آنے والی 8 ہزار 500 سے زیادہ لڑکیاں اور لڑکے مختلف کھیلوں میں 2400 سے زیادہ تمغوں کے لیے اِن کھیل کود مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پٹنہ، راج گیر، گَیا، بھاگلپور اور بیگوسرائے سمیت 6 مختلف شہروں میں کُل 28 کھیل کود مقابلے ہوں گے، جن میں سائکلنگ، شوٹنگ اور ایتھلیٹکس کے مقابلے نئی دلّی میں ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں فنکاروں، اسکولی بچوں اور ایتھلیٹس اپنی کارکردگی دکھائیں گے اور لیزر شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
میزبان بہار افتتاحی تقریب میں اپنی وراثت، تاریخ اور معلوماتی روایت پیش کرے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی اور فوک گلوکار میتھلی ٹھاکر افتتاحی تقریب میں اپنی کارکردگی سے ناظرین کو مسحور کریں گے۔
کھیلو انڈیا کے تمام مقابلے دوردرشن اسپورٹس پر دکھائے جائیں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Dharmendra
افتتاحی دن کے موقع پر والی بال، جوڈو، کبڈی، مَل کھمب اور تیر اندازی میں مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ والی بال اور جوڈو کے مقابلے پٹنہ میں ہوں گے، جبکہ کبڈی کے لیے راجگیر کے بین الاقوامی اسپورٹس کامپلیکس کا انتخاب کیا گیا۔ مَل کھمب ایک گھریلو روایتی کھیل ہے، اس لیے اس کے کھلاڑی اسٹیج پر ایک دوسرے کو چیلنج کریں گے۔ اس کے لیے IIM، بودھ گیا کیمپس میں اسٹیج بنایا گیا ہے۔
بھاگلپور، تیر اندازی کی میزبانی کرے گا۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے لیے بہار نے انڈور اور آؤٹ ڈور اسٹیڈیم کے سلسلے میں بہت کام کیے ہیں اور کھیلوں کے لیے ایک بہتر بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔