نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت Raksha Nikhil Khadse کی موجودگی میں آج نئی دلی میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 اختتام پذیر ہوگئے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز ایتھلیٹس کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور قومی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ اس ایونٹ کے دوران 18 قومی ریکارڈس توڑے گئے ہیں۔
محترمہ رکشا کھڈسے نے شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی، جو ان کی مضبوط قوت ارادی کو ظاہر کرتی ہے۔
انھوں نے ملک بھر میں کھیلوں کی توسیع اور ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کھیلو سے متعلق سہومیات تک رسائی پر ایک Hand book کا بھی اجرایئ کیا۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دیکھی گئی۔ پیرا ایتھلیٹس نے 550 سے زیادہ تمغے حاصل کئے۔