کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 آج شام ایک عظیم الشان تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزیر مملکت رکشا نکھل کھڑسے شرکت کریں گی۔
کھیلو انڈیا مشن پہل کے تحت منعقدہ پیرا گیمز نے ہونہار ایتھلیٹس کو اپنے جوہر دکھانے کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔ آٹھ دن تک چلی اس چیمپئن شپ کے دوران ایک ہزار 300 سے زیادہ ایتھلیٹس نے کھیل کود کے 6 مقابلوں میں حصہ لیا۔ اِن کھیلوں میں پیرا تیر اندازی، پیرا ایتھلیٹکس، پیرا بیڈمنٹن، پیرا پاور لفٹنگ، پیرا نشانے بازی اور پیرا ٹیبل ٹینس شامل تھے۔×