ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2025 9:37 PM

printer

کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول سری نگر میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش سونے کے 10 تمغوں سمیت 18 تمغے جیت کر سرفہرست رہا

جموں و کشمیر میں تاریخی ڈل جھیل میں تین روزہ کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹول آج شام اختتام پذیر ہوگیا۔ مدھیہ پردیش 18 تمغے جیت کر سرفہرست رہا، جن میں سونے کے 10، چاندی کے 3 اور کانسے کے 5 تمغے شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش نے کل Kayaking اور canoeing میں سبھی چار سونے کے تمغے جیتے تھے اور آج کھیلوں کے آخری دن سونے کے مزید 6 تمغے حاصل کیے۔ 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 500 سے زیادہ ایتھلیٹس نے کِشتی رانی، canoeing اور Kayaking کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اِس فیسٹول میں water skiing، dragon boat اور شکارا ریس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بھارتی اسپورٹس اتھارٹی اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے اِن کھیلوں کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا گیا تھا، جس کا مقصد جموں و کشمیر کی ثقافت اور ماحولیات کا جشن منانا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔