December 12, 2024 9:39 AM

printer

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2025 دو الگ الگ مرحلوں میں لداخ اور جموں و کشمیر میں منعقد ہوں گے

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2025 دو الگ الگ مرحلوں میں لداخ اور جموں و کشمیر میں منعقد ہوں گے۔ لداخ 23 جنوری سے 27 جنوری تک ICE ہاکی اور ICE Skiing سمیت ICE کھیلوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ جموں و کشمیر22 فروری سے 25 فروری تک Snow کھیلوں کی میزبانی کرے گا، جس میں Alpine Skiing, Nordic Skiing, Ski Mountaineering اور Snowboarding شامل ہیں۔

عالمی اسکوائش ٹیم چیمپئن شپ 2024 میں بھارتی مردوں کی ٹیم آج ہانگ کانگ چین میں کوارٹر فائنل میں فرانس کا سامنا کرے گی۔ یہ میچ بھارت وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

کل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں مردوں کی ٹیم نے ویر Chotrani اور Velavan Senthilkumar کی شاندار جیت کے ساتھ ملیشیا کو دو ایک سے ہرا کر شاندار واپسی کی۔

شطرنج میں بھارتی گرانڈ ماسٹر Dommaraju Gukesh آج سنگاپور میں سیدھے عالمی شطرنج چیمپئن شپ کے فائنل اور 14 ویں مقابلے میں، چین کے دفاعی چیمپئن Ding Liren کا سامنا کریں گے۔

ہاکی میں مسقط میں بھارتی خواتین کی جونیئر ایشیاء کپ ٹیم آج اپنے چوتھے اور آخری لیگ میچ میں تھائی لینڈ کا سامنا کرے گی۔ بھارت کو، کل اپنے تیسرے میچ میں چین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔