پہلا سہ روزہ کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹول کا آغاز آج سے جموں و کشمیر میں سری نگر کی خوبصورت ڈل جھیل میں ہوا۔ بھارت کی کھیل کود کی اتھارٹی اور جموں وکشمیر اسپورٹ کونسل کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقدہ یہ کھیل کود مقابلے جموں وکشمیر کی ثقافت اور ماحولیات کی تقریبات منانے کے طور پر منعقد کئے جارہے ہیں۔ کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا Mascot، ہمالین کنگ فشر سے لیا گیا ہے جو ایڈونچر، توانائی اور قدرت کے ساتھ گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 500 سے زیادہ کھلاڑی Rowing، Kayaking اور Canoeing جیسے کھیلوں کے لیے مقابلہ آرائی کریں گے۔
سری نگر کے شیر کشمیر بین الاقوامی کنونشن مرکز SKICC میں افتتاحی تقریب میں، نوجوانوں کے امور کی وزیر مملکت Raksha Nikhil Khadse اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہمانِ خصوصی کے طور پر جبکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور جموں وکشمیر کے کھیل کود کے وزیر ستیش شرما نے مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ پہلے روز مختلف زمروں میں تین کھلاڑیوں نے، آخری خبریں موصول ہونے تک، تین سونے کے تمغے جیتے۔ کشمیر کے محسن علی نے ایک ہزار میٹر Kayaking مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا، اڈیشہ کی رَشمیکا ساہو نے ایک ہزار دو سو میٹر Canoeing مقابلے میں خواتین کے زمرے میں جبکہ اترپردیش کے وِشال کمار نے مردوں کے ایک ہزار میٹر Canoeing مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
Site Admin | August 21, 2025 9:52 PM
کھیلو انڈیا، آبی کھیلوں کا فیسٹول، سرینگر کی شہرئہ آفاق ڈل جھیل میں شروع ہوگیا ہے
