May 19, 2025 9:40 PM

printer

کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے Diu میں پہلے کھیلو انڈیا Beach گیمز کا افتتاح کیا

کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے Diu کے گھوگھلا Beach پر اب سے کچھ دیر قبل، پہلے کھیلو انڈیا Beach گیمز کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔
ملک بھر سے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی اِن کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ کھیل مقابلے ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوں گے۔
اگلے چھ دن تک چلنے والے کھیلو انڈیا Beach گیمز میں ملک بھر کے ایک ہزار سے زیادہ ایتھلیٹ، چھ میڈل مقابلوں اور دو Demonstration کھیلوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ آرائی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کھیلو انڈیا کے تحت پہلے Beach گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ میڈل مقابلوں میں Beach Soccer، بیچ والی بال، بیچ کبڈی، Beach Sepek ٹکرائو، Pencak Silat اور اوپن واٹر تیراکی شامل ہیں۔ وہیں دو روایتی کھیلوں میں ملکھامب اور رَسّہ کشی کا کھیل شامل ہیں۔ اس موقع پر کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت رکشا نکھل کھڑسے، مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھوڑا بھائی پٹیل اور کھیلوں کی دنیا کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ اس دوران گجرات کے عوامی رقص گربا سمیت خطے کی گوناگوں ثقافت کو پیش کیا گیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔