کھیلوں کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دلّی میں مرکزی ریزرو پولیس فورس CRPF اور بھارت-تبت سرحدی پولیس ITBP کے جوانوں کے ہمراہ سائیکل پر ‘Fit India Sunday’ کے پہلے پروگرام میں حصہ لیا۔ وزیر موصوف جوانوں کے ہمراہ سائیکل چلاتے ہوئے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے Raisina Hills تک گئے۔
اِس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، جناب مانڈویا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر پورے ملک میں عوام خود کو تندرست رکھنے کیلئے Fit India مہم میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار ایک سو سے زیادہ مقامات پر اِس مہم کا اہتمام کیا گیا۔
جناب مانڈویا نے کہا کہ سائیکل چلانا بہترین کثرت ہے، یہ لوگوں کو تندرست رکھتی ہے اور فضائی آلودگی کی روک تھام کا ایک حل بھی ہے۔ وزیر موصوف نے یہ اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِس پہل میں شامل ہوں۔