ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کھیلوں کے محکمے کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ بھارت 2047 تک چوٹی کے 5 اسپورٹنگ ملکوں میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے۔

کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ بھارت، 2047 تک دنیا میں کھیل کود والے 5 سرکردہ ملکوں میں شامل ہونے کے جذبے سے سرشار ہے، جب ملک کی آزادی کی صدی مکمل ہوگی۔

احمد آباد میں دولتِ مشترکہ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے کھیل کود کے شعبے میں، کئی گُنا ترقی کی ہے اور اِس شعبے میں بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو اگلے 10 سال میں، 10 سرکردہ ملکوں میں شامل کرنے کا مقصد مقرر    کیا ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ملک میں کھیل کود کا ایک ایکو نظام تشکیل دیا جائے اور حکومت نے اِس پر پوری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

جناب مانڈویا نے کہا کہ پچھلے پارلیمانی اجلاس میں حکومت نے کھیل کود سے متعلق حکمرانی کا بِل پیش کیا تھا، جو ایتھلیٹ پر مرکوز تھا۔ اِس بِل کے تحت کھیلوں کی قومی فیڈریشنز میں خواتین کی نمائندگی کو اہمیت دی گئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔