May 17, 2025 9:23 AM | Sport Roundup

printer

کھیلوں میں بھارتی کھلاڑیوں نے فٹ بال اور شطرنج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کھیلوں میں بھارتی کھلاڑیوں نے فٹ بال اور شطرنج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران کرکٹ شائقین کیلئے IPL دوبارہ شروع ہوگیا۔

بھارت کے بھالا پھینکنے ولاے کھلاڑی نیرج چوپڑہ نے کَل دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں آخر کار 90 میٹر کا فاصلہ پار کرلیا۔ 90 اعشاریہ دو تین میٹر کی زبردست کارکردگی کے باوجود نیرج کو دوسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔ پہلا مقام جرمنی کے Julian Weber نے حاصل کیا جنہوں نے 90 اعشاریہ صفر چھ میٹر کی فائنل تھرو کے ساتھ ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا۔

اس کے علاوہ بھارت کی پارُل چودھری نے خواتین کی300 میٹر رکاوٹوں والی دوڑ میں 9 منٹ 13 سکینڈ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اپنا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔پارل چودھری چھٹے نمبر پر رہیں۔

اِدھر شطرنج میں بھارتی گرینڈ ماسٹر آر پراگ نندا نے رومانیہ کے بکاریسٹ میں Superbet Chess Classic چمپئن شپ جیت لی ہے۔ انہوں نے سخت مقابلے میں علی رضا فیروزا اور Maxime Vachier-Lagrave کو شکست دی۔ پراگ نندا کی Vchier-Laglave کے خلاف یہ تیسری کامیابی ہے۔

کرکٹ میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد انڈین پریمئر لیگ 2025 آج سے شروع ہوجائے گا۔ IPL میں آج میزبان رائل چیلنجرس بینگلورو اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ بینگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

اِس سے پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے 9 مئی کو IPL کو معطل کردیا گیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔