بھارتی نشانے باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے قزاخستان کے Shymkent میں سولھویں ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں پچاس میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے 462 اعشاریہ پانچ پوائنٹ حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔چین کے Wenyu Zhao چار سو 62 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور جاپان کے Naoya Okada چار سو 45 اعشاریہ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ اس سے پہلے، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، چین سنگھ اور اکھِل Sheoran پر مشتمل بھارت کی مردوں کی ٹیم نے پچاس میٹر رائفل تھری پوزیشن ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
Site Admin | August 24, 2025 9:36 PM
کھیلوں میں ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے قزاخستان میں ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں پچاس میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا
