کھیلوں میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل رات دبئی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا دیا۔ اب بھارت کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوگا۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے شریاس ایئر کے نواسی رنز اور ہاردک پانڈیا کے 45 رنز کے ساتھ 9 وکٹ پر 249 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزلینڈ کی پوری ٹیم 45 اوورز اور تین گیندوں میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے Kane Williamson نے سب سے زیادہ 81 رن بنائے۔
بھارت کی طرف سے کھیلتے ہوئے Chakravarthy نے اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹ لے کر اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا اور انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
اس جیت کے ساتھ بھارت گروپ اے میں سب سے آگے ہے۔ اس نے گروپ اسٹیج کے اپنے سبھی تین میچ جیت لیے ہیں۔ بھارتی ٹیم کل دبئی میں سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ وہیں نیوزی لینڈ بدھ کو دوسرے سیمی فائنل میں لاہور میں گروپ بی کے لیڈر جنوبی افریقہ کرا سامنا کرے گا۔
فٹ بال میں انڈین سپر لیگ ISL میں کل رات کولکاتہ کے Vivekananda Yuva Bharati Karirangn اسٹیڈیم میں ایسٹ بنگال اور بینگلور ایس سی کے درمیان میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ اب ایسٹ بنگال 23 میچ کھیل کر 28 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر ہے اور باقی بچے صرف ایک میچ میں یہ ٹیم 31 پوائنٹس تک حاصل کر سکتی ہے جبکہ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی 32 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر رہے۔