ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2025 9:38 AM | Sports Roundup

printer

کھیلوں میں، جاپان کے شہر ٹوکیو میں 20ویں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شروع ہوگئی ہے۔

بیسویں عالمی ایتھلیٹس چیمپئن شپ آج سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہو گئی ہے۔ مردوں کے 35 کلو گرام کے زمرے کے Race Walk مقابلے میں بھارت کے سندیپ کمار 23 ویں مقام پر رہے، جبکہ رام بابو اس ریس میں ناکام رہے۔ کناڈا کے Evan Dunfee نے سونے کا، برازیل کے Caio Bonfim نے چاندی کا اور جاپان کے Hayato Katsuki نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ خواتین کے 35 کلو گرام کے زمرے کی واک ریس میں پرینکا گواسوامی 24 ویں مقام پر رہیں۔ اسپین کی دفاعی چیمپئن Maria Perez نے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے چیمپئن شپ میں 35 کلو گرام کے زمرے کا خطاب برقرار رکھا۔ اٹلی کی Antonella Palmisano نے چاندی کا اور Ecudor کی Paula Milena نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

اس دوران ایشیائی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پوجا آج شام پندرہ سو میٹر کی Heat Race میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔

اس مہینے کی 18 تاریخ تک جاری رہنے والی عالمی ایتھلیٹس چیمپئن شپ میں مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن میں چودہ مردوں اور 5 خواتین پر مشتمل بھارتی ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔×