ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 9:40 AM | Sports Roundup

printer

کھیلوں میں، بھارت 2025 میں پہلی بار ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ اور ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری کی میزبانی کرے گا۔

کھیلوں میں، بھارت 2025 میں پہلی بار ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ اور ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری کی میزبانی کرے گا۔یہ پہلا موقع ہے جب عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ بھارت میں منعقد ہو رہی ہے اور 2025 میں اس کا بارہواں ایڈیشن نئی دلّی میں ہونے جا رہا ہے۔ سارے مقابلے 26 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھارت پہلی مرتبہ اگلے سال ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری کی بھی میزبانی کرے گا۔ یہ 11 سے 13 مارچ کے درمیان جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

HL6کھیلوں کی دیگر خبروں میں، خواتین کرکٹ میں، نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کل رات میزبان بھارت نے ویسٹ اِندیز کو تیسرے اور آخری میچ میں 60 رن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کو دو ایک سے جیت لیا ہے۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت کی خواتین ٹیم نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 217 رن بنائے۔ Smriti Mandhana نے سب سے زیادہ 47 گیند میں 77 رن جبکہ Richa Ghosh نے 21 گیند میں 54 رن بنائے۔ گھوش نے خواتین کے بین الاقوامی T20 کرکٹ میں  18 گیند میں 50 رن بنا کر سب سے تیز 50 رن بنانے کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی۔ جواب میں ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 157 رن ہی بنا سکی۔  Richa Ghosh کو شاندار کھیل کے لیے میچ کا  سب سے بہترین کھلاڑی چنا گیا جبکہ Smriti مندھانا کو سیریز کا سب سے بہترین کھلاڑی چنا گیا۔

بھارت اب ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کھیلے گا۔ یہ میچ اس مہینے کی 22، 24 اور 27 تاریخ کو کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی کو کل حیدرآباد میں وِجے ہزارے ٹرافی میں دلّی کے خلاف بنگال کے پہلے مقابلے میں آرام دیا گیا ہے۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کل اس کا اعلان کیا تھا۔

محمد شامی نے بھارت کی جانب سے ODI ورلڈ کپ 2023 میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ حال ہی میں گھٹنے کی سرجری کے بعد رنجی ٹرافی میں انہوں نے بنگال کی جانب سے مدھیہ پردیش کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹ حاصل کیے تھے۔ سید مشتاق علی T20 ٹرافی کے 11 مقابلوں میں انہوں نے 9 وکٹ بھی حاصل کیے تھے۔ بارڈر گاوسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے دورے پر ٹیم میں محمد شامی کا شامل ہونا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذریعہ دیے جانے والے فٹنیس کلیرینس پر منحصر ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں