کھیلوں میں، بھارت کی نمرتا بترا نے چین کے شہر Chengdu میں 2025 کے عالمی گیمز میں خواتین کے 52 کلو گرام زمرے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ 24 سالہ کھلاڑی کَل فائنل میں مقامی کھلاڑی Mengyu Chen سے صفر کے مقابلے دو سے ہار گئیں۔ عالمی گیمز میں Wushu میں یہ بھارت کا اب تک کا پہلا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے Rishabh یادو نے مردوں کے کمپاؤنڈ تیراندازی مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
کرکٹ میں، بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گِل کو جولائی ماہ کیلئے مردوں میں ICC کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ گِل نے چوتھی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس 25 سالہ کھلاڑی نے جولائی میں تین ٹیسٹ میچ میں 94 اعشاریہ پانچ صفر کے اوسط سے 567 رن بنائے تھے، جس میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریز شامل ہیں۔
Site Admin | August 13, 2025 2:42 PM
کھیلوں میں، بھارت کی نمرتا بترا نے چین کے شہر Chengdu میں 2025 کے عالمی گیمز میں خواتین کے 52 کلو گرام زمرے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے
