ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 9:40 PM

printer

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ ہاکی کے 100 سال مکمل ہونے پر اس مہینے کی سات تاریخ کو پورے ملک میں 550 سے زیادہ ضلعوں میں ہاکی کے ایک ہزار 400 سے زیادہ ٹورنامنٹ منعقد ہوں گے

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ ہاکی کے 100 سال مکمل ہونے پر اس مہینے کی سات تاریخ کو پورے ملک میں 550 سے زیادہ ضلعوں میں ہاکی کے ایک ہزار 400 سے زیادہ ٹورنامنٹ منعقد ہوں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے، جناب منسکھ مانڈویا نے کہا کہ اس پہل کا مقصد نوجوانوں کے درمیان ہاکی کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا اور ملک میں کھیلوں کے کلچر کو مستحکم کرنے کی خاطر نوجوان کھلاڑیوں کی ہاکی کو اپنانے میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جناب مانڈویہ نے مزید کہا کہ اِس پہل سے نوجوانوں کو ہاکی کی تاریخ سے جڑنے اور اس کھیل کا مستقبل تشکیل دینے کی تحریک ملے گی۔