کھیلوں انڈیا بیچ گیمس، KIBG کے افتتاحی ایڈیشن کا کل شام Diu کے گھوگھلا Beach پر آغاز ہوا۔کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے رنگارنگ تقریب میں ان کھیلوں کی باضابطہ شروعات کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں روایتی رقص کے ذریعے بھارت کی گوناگونیت کو پیش کیاگیا۔ جناب مانڈویا نے سال 2047 تک بھارت کو اسپورٹس سپرپاور بنانے کے عزم کو دوہرایا۔ کھیلو انڈیا بیچ گیمس میں 30 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ایک ہزار 350 سے زیادہ ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں۔ کھیلو انڈیا Beach گیمز میں ملک بھر کے ایتھلیٹ، چھ میڈل مقابلوں اور دو Demonstration کھیلوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ آرائی کریں گے۔
میڈل مقابلوں میں Beach Soccer، بیچ والی بال، بیچ کبڈی، Beach Sepek ٹکراؤ، Pencak Silat اور اوپن واٹر تیراکی شامل ہیں۔ وہیں دو روایتی کھیلوں میں ملکھامب اور رَسّہ کشی کا کھیل شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کھیلو انڈیا Beach گیمس کو ملک کی کھیلوں کی تاریخ ساز لمحہ قرار دیا اور وعدہ کیاکہ یہ گیمس، بھارت کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ہلچل مچادیں گے۔جناب مودی نے ان گیمس کا انعقاد کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ہی طرح متنوع ملک میں کھیلوں کو ہمیشہ ثقافتوں، خطوں اور زبانوں کو جوڑنے کی منفرد قوت حاصل رہی ہے۔