ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کُل جماعتی وفود نے عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت کے پاس، اب سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی سے نمٹنے کا ایک نیا طریقِ کار ہے اور اِس طرح کے جرائم میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا

 

کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ اب پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بھارت کے پاس ایک نیا طریقِ کار ہے اور اِس طرح کے جرائم میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اب کسی کو یہ یقین نہیں کرنے دیا جائے گا کہ وہ محض سرحد پار کرکے یہاں آجائے اور بے خوف ہوکر، ہمارے شہریوں کو ہلاک کردے۔ جناب تھرور نے کہا کہ اب اِس کی قیمت چکانا پڑے گی اور اب اِس قیمت میں منظم طور پر اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے یہ بات، امریکہ کے شہر نیویارک میں بھارتی افراد کی ایک تقریب میں کہی۔ اِس تقریب کا اہتمام نیویارک میں بھارت کے قونصل جنرل نے کیا تھا جس میں بھارت نژاد امریکی برادری کی ممتاز شخصیتیں موجود تھیں۔

اِس تقریب میں میڈیا اور دانشوروں کی قائدانہ شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔ جناب تھرور اور وفد کے دیگر ارکان نے یگانگت کے جذبے کے طور پر نیویارک میں 9/11 یادگار کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر تھرور کی قیادت والے وفد نے گویانہ کے نائب صدر بھرَت جگدیو سے بھی ملاقات کی۔ جناب تھرور نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ نائب صدر نے پاکستان کے ساتھ حالیہ واقعات پر بھارت کے موقف کے تئیں گہری مفاہمت کا اظہار کیا۔ انھوں نے خاص طور پر بتایا کہ وفد نے گویانہ کی ترقی کے بارے میں وسیع تر گفتگو کی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کُل جماعتی وفود کی اِن کوششوں کو سراہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت، دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کے معاملے میں متحد ہے۔

بحرین میں BJP ممبر پارلیمنٹ Baijayant Jay Panda کی قیادت والے کُل جماعتی وفد نے، بھارت کو درپیش سرحد پار کی دہشت گردی کے چیلنج، اور اِس سے نمٹنے کے، بھارت کے پختہ عزم کے بارے میں، بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کو جانکاری فراہم کی۔

جنوبی کوریا میں JDU ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت والے کُل جماعتی وفد نے، وہاں آباد بھارتی برادری کے افراد کے ساتھ، فوجی کارروائی کی مہم ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔

وفد نے دہشت گردی کے خلاف مودی حکومت کے عزم کے بارے میں ایک بار پھر بتایا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات، دہشت گردی کے جاری رہتے ہوئے نہیں کئے جاسکتے۔ ٹیم نے کوریا کی ممتاز شخصیتوں سے بھی بات چیت کی، جن میں سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر Yoon Young Kwan بھی شامل ہیں۔

NCP ممبر پارلیمنٹ سپریا سولے کی قیادت والے کُل جماعتی وفد نے، دوحہ میں قطر شوریٰ کونسل کے نائب اسپیکر ڈاکٹر حمدا السُلیطنی اور قطر کے دیگر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط پیغام کو دنیا بھر میں پہنچایا۔

اِسی دوران DMK ممبر پارلیمنٹ کنی موزی کرونانِدھی کی قیادت والا کُل جماعتی وفد، دنیا کو بھارت کا پیغام دینے کیلئے سلووینیا پہنچا۔

کَل وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے من کی بات پروگرام میں کہا تھا کہ آپریشن سندور، محض کوئی فوجی کارروائی نہیں ہے بلکہ یہ اُس بدلتے ہوئے بھارت کا چہرہ ہے جس سے ملک کے عزم، ہمت اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طاقت کا اظہار  ہوتا ہے۔

جناب مودی نے، آپریشن سندور کے دوران، مسلح فوجوں کی طرف سے ظاہر کی گئی شجاعت اور نپے تلے انداز میں اور بالکل صحیح نشانوں پر کئے گئے جوابی حملوں کی تعریف کی، جن میں انھوں نے سرحد پار دہشت گردوں کی کمی گاہوں کو تباہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں