کُشتی میں ہنگری کے Budapest میں ہورہے ایک اہم یادگاری ٹورنامنٹ میں بھارت کے Sujeet Kalkal نے مردوں کے 65 کلو گرام فری اسٹائل زُمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ فائنل مقابلے میں سُجیت نے آذربائیجان کے چار مرتبہ کے یوروپین میڈل یافتہ کھلاڑی علی رحیم زادے کو پانچ-ایک سے شکست دی۔
اِس جیت کے ساتھ ہی 2025 میں متحدہ عالمی کشتی درجہ بندی سیریز مقابلوں میں ملک نے سونے کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ بھارت نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے تحت مقابلے میں بھارت کے راہل نے جرمنی کے کشتی کے کھلاڑی چار-صفر سے ہرایا۔×