ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 3:02 PM

printer

کُشتی میں، کل منگولیا میں Ulaanbaatar اوپن-2025 میں بھارتی کھلاڑیوں نے چار سونے کے تمغوں سمیت 6 تمغے جیتے ہیں۔

کُشتی میں، کل منگولیا میں Ulaanbaatar اوپن-2025 میں بھارتی کھلاڑیوں نے چار سونے کے تمغوں سمیت 6 تمغے جیتے ہیں۔ پیرس اولمپین Antim Panghal نے خواتین کے 53 کلو گرام زُمرے میں Natalia Malysheva کو ایک شاندار مقابلے میں دس-صفر سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا۔ خواتین کے 57 کلوگرام زُمرے میں پہلی بار حصہ لینے والی  نیہا سانگوان نے Bolortuya Khurelkhuu کو چار-صفر سے ہراکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 59کلوگرام زُمرے میں مُسکان نے اور 72 کلوگرام زمرے میں Harshita نے بھی سونے کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے Greco-Roman، 60 کلوگرام زُمرے میں سورج نے چاندی کا، جبکہ خواتین کے 50 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں نیلم نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ بھارت اس مقابلے میں اب تک پانچ سونے کے، تین چاندی کے اور چار کانسے کے تمغوں کے ساتھ کُل 12 تمغے جیت چکا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں