ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 4:11 PM

printer

کَل70 ارکان پر مشتمل دِلی اسمبلی کے انتخابات خوش اسلوبی کے ساتھ کرانے کیلئے سبھی انتظامات کر لئے گئے ہیں

70 رکنی دلّی اسمبلی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹنگ کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ پولنگ، جو کَل صبح سات بجے شروع ہوگی، شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ووٹرس 699  امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس سے پہلے چناؤ مہم کَل شام ختم ہوگئی۔ ووٹوں کی گنتی ہفتے کے روز ہوگی۔

انتخابی کمیشن نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ حفاظتی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

دلّی میٹرو ووٹنگ والے دن اور اُس دن، جس دن گنتی ہوگی، عملے کی آسانی کیلئے اپنی خدمات سبھی لائنوں پر صبح چار بجے شروع کرے گی۔ صبح چھ بجے تک سبھی لائنوں پر 30 منٹ کے فاصلے سے ٹرین چلیں گی، جس کے بعد یہ خدمات اپنے مقررہ فاصلے سے چلائی جائیں گی۔ x