کَل Hove میں County گراؤنڈ میں 19 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔
میزبان انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اُس کی پوری ٹیم محض 174رَن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ Rocky Flintoff نے سب سے زیادہ 56 رن بنائے۔
بھارت کی طرف سے Kanishk چوہان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہenil پٹیل، آر ایس Ambrish اور محمد Enaan نے دو دو وکٹ لیے۔ بھارت کی ٹیم کے کپتان آیوش مہاتِرے نے جیت کا نشانہ 24 اوور میں ہی حاصل کرلیا، جبکہ اُس کے چھ کھلاڑی باقی تھے۔
ویبھو سوریہ ونشی نے شاندار بازی کھیلی اور انھوں نے 19 گیندوں میں 48 رَن بنائے۔