کَل نئی دلّی میں بھارت اور امریکہ کے امور خارجہ کے دفتروں کے درمیان صلاح ومشورہ ہوا، جس کی صدارت مشترکہ طور پر خارجہ سکریٹری وِکرم مصری اور امریکہ کے محکمہ خارجہ میں اَنڈر سکریٹری Allison Hooker نے کی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس صلاح ومشورہ سے دونوں ملکوں کو بھارت-امریکہ جامع عالمی کلیدی شراکت داری کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔ میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور دوسرے کئی اہم شعبوں میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی اُمور، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں بھی غور وخوض ہوا۔
Site Admin | December 10, 2025 2:29 PM
کَل نئی دلّی میں بھارت اور امریکہ کے امور خارجہ کے دفتروں کے درمیان صلاح ومشورہ ہوا