ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 26, 2025 3:43 PM

printer

کَل رات کشمیر خطے میں کنٹرول لائن سے متصل مختلف مقامات پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی خلاف ورزی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

جموں وکشمیر میں کَل رات کشمیر خطے میں کنٹرول لائن سے متصل مختلف مقامات پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی خلاف ورزی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے مؤثر جواب دیا، اُس نے کہا ہے کہ آمنے سامنے کی گولہ باری کچھ دیر تک جاری رہی۔ بھارت کی طرف سے کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایسا دیکھا جارہا ہے کہ LOC سے متصل علاقے میں امن میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ بھارتی فورسز سبھی اگلی چوکیوں سے صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہی ہیں۔ اس دوران ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور دیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والی سکیورٹی فورسز پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مختلف پہلوؤں پر بھی کام کررہی ہیں۔ اس میں دہشت گردوں سے متعلق تحقیقات، شناخت اور سیاحوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اُن کی تعداد، خچر چلانے والے، ٹورسٹ گائڈس کی تفتیش بھی شامل ہے، تاکہ کسی بے قصور کو، کوئی پریشانی نہ ہوسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں