کَل رات دیر گئے جنوب مشرقی افغانستان میں 6 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ آیا، جس کے سبب کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
امریکہ کے ارضیاتی سَروے کے محکمے نے بتایا کہ یہ زلزلہ جلال آباد کے 27 کلو میٹر مشرق، شمال-مشرق میں آیا تھا۔ تقریباً 20 منٹ بعد ننگر ہار صوبے میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 4 اعشاریہ پانچ تھی اور اِس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔×