کل پوری دنیا میں یوگ کا گیارہواں بین الاقوامی دن منایا جائے گا۔ ثقافت کی وزارت، ملک بھر میں 100 سیاحوں پر مبنی مشہور مقامات اور مزید 50 ثقافتی مقامات پر یوگ کے اجلاس کا انعقاد کرے گی۔ اصل تقریب وشاکھاپٹنم میں آیوش کی وزارت کے ذریعے منعقد کی جائے گی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی اس دن کو منانے کیلئے تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔نیپال میں بھارتی مشن نے، آج پوکھرا میں Fewa Lakeside کے مقام پر یوگ کا اجلاس منعقد کیا۔ سعودی عرب اور قطر میں بھارتی سفارتخانے، طلباء سمیت بھارتی باشندوں کے ساتھ دن کی تقریبات منائیں گے۔ اِس میں لوگوں کے بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔ ریاض میں یہ تقریب پرنس فیصل بن فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ جدّہ میں یہ تقریبات ایک روز قبل منعقد کی گئی۔
Site Admin | June 20, 2025 9:48 PM
کَل دنیا بھر میں یوگ کا گیارھواں بین الاقوامی دن منایا جائے گا