بھارتی محکمہ موسمیاتIMD نے ملک کے مغربی ساحلی علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے محکمہئ موسمیات کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی نے کہا ہے کہ دلّی، ہریانہ، پنجاب اور گجرات میں اگلے دو دن کے دوران تیز ہواؤں، طوفان اور بجلی گرنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلّی سمیت شمال مغربی بھارت میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی۔ ڈاکٹر جینامنی نے مزید کہا کہ بھارت کے کسی بھی حصے میں، مانسون میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے، لیکن کونکن، گوا اور ساحلی کرناٹک میں شدید سے بہت شدید بارش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہئ موسمیات کے بیشتر مراکز میں کل درجہئ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے کم یا معمول کے مطابق درج کیا گیا۔x
Site Admin | June 16, 2025 2:31 PM
کونکن، گوا اور ساحلی کرناٹک میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے
