ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 9:22 PM

printer

کولکتہ میں سیالدہ کی ایک عدالت نے RG Kar عصمت دری اور قتل معاملے میں مجرم سنجے رائے کو عمرقید کی سزا سنائی ہے

کولکتہ کے سیالدہ میں ایک سیشن عدالت نے RG Kar عصمت دری اور قتل معاملے میں اہم مجرم سنجے رائے کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ سیشن جج اَنیربن داس نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر 17 لاکھ روپئے کی ادائیگی کرے۔ سنجے رائے کو پچھلے ہفتے سنیچر کے دن عدالت نے اِس معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت کے باہر آج بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پولیس نے سکیورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات کئے تھے۔
خواتین کے قومی کمیشن نے سیشن عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ باوجود اِس کے کہ کمیشن مجرم کیلئے سزائے موت دیئے جانے کی وکالت کرتا رہا ہے لیکن وہ مجرم کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کے عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ اِس طرح کی سزا سنائے جانے سے معاشرے میں انصاف کے تئیں ایک احساس پیدا ہوگا اور ہر ایک کو اِس بات کی یاد دہانی ہوجائے گی کہ اِس طرح کے جرائم کی سزا ضرور ملتی ہے۔
پچھلے برس 9 اگست کو PGT ڈاکٹر کی لاش RG Kar میڈیکل کالج کے سیمینار ہال سے برآمد ہوئی تھی اور 10 اگست کو کولکتہ پولیس نے سنجے رائے کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعد میں اُسے CBI کے سپرد کردیا گیا اور CBI نے اِس معاملے میں سنجے رائے کے خلاف الزامات عائد کئے۔