کولکتہ اور اس سے متصل اضلاع میں رات بھر کی موسلادھار بارش اور پانی بھر جانے کے درمیان 9 افراد کی موت ہوگئی۔ 7 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے کے سبب ہلاک ہوگئے اور دو کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ کئی علاقے اب بھی زیر آب ہیں اور شہر میں معمولاتِ زندگی درہم برہم ہیں۔ بس اور ٹرین خدمات شدید طور سے متاثر ہیں۔ سرکاری، سرکار کی مدد سے چلنے والے اسکول، کَل اور جمعرات کو بند رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو دیگر اسکول بورڈ سے چھٹی کا اعلان کرنے کیلئے کہا ہے۔ ریاستی سکریٹیریٹ Nabanna میں 24 گھنٹے کا ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔BJP اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے اس صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی پر سخت تنقید کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ کولکتہ میونسپل کارپوریشن اور دیگر میونسپلٹیاں پانی بھرنے کی روک تھام کرنے اور کرنٹ لگنے سے اموات کو روکنے کے سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
Site Admin | September 23, 2025 9:26 PM
کولکتہ میں بارش سے وابستہ واقعات میں 9افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریکارڈ بارش سے شہر میں بڑے پیمانے پر پانی بھر جانے سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہیں