کوئلے کے مرکزی وزیر جی۔کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومتLondon Metal Exchange کی طرز پر معدنیات کی تجارت سے متعلق ایک Exchange قائم کرے گی۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ معدنیات کی تجارت سے متعلق یہ SEBI Exchange کے قواعد و ضوابط کے مطابق قائم کیا جائے گا۔
مجوزہMineral Exchange کے صنعتوں، تاجروں اور دیگر شراکتداروں کے لیے بہتر قیمت کی سہولت فراہم کرنے کی توقع ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ Mineral Exchange کی تشکیل حال ہی میں منظور کیے گئے ایک قانون کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں متعلق رہنما خطوط جلد جاری کئے جائیں گے۔
امریکہ کی جانب سے لگائے گئے اضافی محصول پر انھوں نے کہا کہ ہماری کوئلے کی صنعت پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔