December 17, 2025 3:27 PM

printer

کوئلے کے محکمے کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ سال 2024-25 میں ملک میں کوئلے کی پیداوار تقریباً ایک ارب ٹن تک پہنچ گئی

کوئلے کے محکمے کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ سال 2024-25 میں ملک میں کوئلے کی پیداوار تقریباً ایک ارب ٹن تک پہنچ گئی۔ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ بھارت اب کوئلے کی پیداوار اور اِس کی کھپت والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ جناب ریڈی نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر بھارت میں کوئلے کے پانچویں سب سے بڑے ذخائر ہیں اور ملک کے پاس تقریباً سات سال کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔