کوئلے کی وزارت کے تحت سرکاری ملکیت کے کول اَنڈر ٹیکنگ نے اپنے غیر ایگزیکیٹو کارکنوں کیلئے کارکردگی سے وابستہ ایک لاکھ 3 ہزار روپے کے ریوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے مطابق مذکورہ انعام سے کول انڈیا لمیٹڈ، اِس کے ذیلی اداروں اور سِنگرینی Collieries کمپنی لمیٹڈ میں دو لاکھ سے زیادہ غیر ایگزیکیٹو کیڈر کے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ وزارت نے بتایا ہے کہ یہ رقم Pro-Rata بنیاد پر دی جائے گی اور اِس کا انحصار ملازمین کی حاضری پر ہوگا۔ اُس نے کہا ہے کہ کارکردگی سے وابستہ ریوارڈ کا مقصد غیر ایگزیکیٹو کارکنوں کے اہم رول کو تسلیم کرتے ہوئے تہواروں کے سیزن کے دوران انہیں راحت فراہم کرنا ہے۔
Site Admin | September 26, 2025 2:52 PM
کوئلے کی وزارت کے تحت سرکاری ملکیت کے کول اَنڈر ٹیکنگ نے اپنے غیر ایگزیکیٹو کارکنوں کیلئے کارکردگی سے وابستہ ایک لاکھ 3 ہزار روپے کے ریوارڈ کا اعلان کیا ہے