کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت اِس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، کہ ملک کے سبھی 140 کروڑ شہریوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اجتماعی مقصد یہ ہے کہ ایک خود کفیل بھارت کی تعمیر کی جائے اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اِس سفر میں سب کو شامل کرتے ہوئے ترقی کی کوشش جاری ہے۔ انھوں نے یہ رائے آتم نربھر بھارت کے تصور پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مرکزی وزیر نے کول انڈیا لمیٹڈ کے تحت ملازمین اور کان کنوں کے لیے تین فائدوں کا بھی اعلان کیا جن پر اِس سال محنت کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 17 ستمبر سے عمل شروع ہوگا۔
Site Admin | September 12, 2025 3:11 PM
کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت اِس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، کہ ملک کے سبھی 140 کروڑ شہریوں کو ساتھ لے کر چلا جائے